اسرائیل اوریہودیوں سے مسلمانوں کی مسلسل شکست کا سبب مسلمانوں کی جہالت
اور تعلیم کے تئیں لاپروائی ہے۔ معروف ماہرتعلیم اور شیعہ رہنما مولانا کلب
صادق نے لکھنؤمیں کہا کہ مسلمانوں کی زبوں حالی تبدیل کرنے کے لئے صرف
تعلیم کی ضرورت ہے، مسجدوں اور امام باڑوں کی نہیں۔
بات خواہ امریکہ کی مسلم مخالف پالیسیوں کی ہو، اسرائیل کے ظلم وتشدد کی یا
پھریہودیوں کے ظلم وستم کی ۔ مولانا کلب صادق کے مطابق مسلم مخالف طاقتیں
صرف اس لیے کامیاب ہوجاتی ہیں کہ مسلمانوں کے
پاس تعلیم نہیں ہے اور اس عہد
میں کسی بھی طرح کی کامیابی حاصل کرنے کے لیےعلم کا ہونا شرط ہے ۔
مولانا کے مطابق سارے مسائل جہالت سے پیدا ہوتے ہیں ۔ تعلیمی فقدان ہونے کے
سبب اب مسلم طبقے کے لوگ حاکم سے محکوم ہو گئے ۔ مسلمانوں کے پاس وہ اتحاد
اور وہ شعور نہیں ،جس کے ذریعہ مخالف طاقتوں کا مقابلہ کیا جا سکے۔
مسلمانوں کا بنیادی مسئلہ یہ ہے کہ وہ مذہبی عمارتیں تو بنارہے ہیں ، لیکن
اپنی نسلوں کی تعمیر نہیں کر رہے ہیں ، جس کا خمیازہ انہیں ہر محاذ اور ہر
مقام پر بھگتنا پڑ رہا ہے۔